ورلڈ کپ سے قبل قومی اسکواڈ کی تیاری زوروں پر ہے، پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع ہوگی۔ پہلا میچ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ بارش بھی رنگ میں اضافہ کرنے والی ہے۔ ادھر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی سیریز ورلڈ کپ سے قبل تیاری کا سنہری موقع ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں رات 10:30 بجے میدان میں اتریں گی۔گرین شرٹس کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی جوس بٹلر کریں گے۔ کپتان بابر اعظم نے سیریز کو ورلڈ کپ سے قبل تیاری کا سنہری موقع قرار دیا۔
کھیل
ٹی 20 سیریز ، پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹاکر ا آج ہوگا
- by Daily Pakistan
- مئی 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 412 Views
- 7 مہینے ago