پاکستان خاص خبریں

پی آئی اے اپنے سربراہ کی تلاش میں سرگرداں

پی آئی اے طیاروں کی سیٹیں بدبودار، بتائیں کون سفرکریگا؟ قائمہ کمیٹی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)میں 3 سالہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو افسر کی ایک بار پھر تلاش کا آغاز کردیا گیا۔ قومی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تیسری بار اشتہار جاری کرنے کی منظوری دیدی۔پاکستان انٹرنیشن ایئر لائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے قومی ایئر لائن میں 3 سالہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو افسر (س ای او) کی تعیناتی کیلئے اشتہار جاری کرنے کی منظور دیدی۔قومی ایئر لائن ایک سال سے کل وقت سی ای او سے محروم تھی، ممکنہ انتخاب سے قومی ایئرلائن کو ایک سال بعد کل وقتی سی ای او دستیاب ہوگا، موجودہ قائم مقام سی ای او عامر حیات 22 اپریل 2022 سے اس عہدے پر فائز ہیں، عامر حیات کو سابق سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ریٹائرمنٹ پر یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔واضح رہے کہ عامر حیات سابق سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ارشد ملک کے ساتھ پاک فضائیہ سے آئے ڈیپوٹیشن افسران ٹیم کا حصہ تھے، وہ ان کی ایئرلائن میں تعیناتی کی مدت میں دوسری بار جون 2023 تک اضافہ بھی کیا گیا ہے۔اس عہدے کیلئے درکار اہلیت اور تجربے کے حامل امیدوار کیلئے اشتہار اتوار کے قومی اخبارات میں شائع ہوگا، سابق سی ای او ارشد ملک کی تعیناتی سے اب تک نئے سی ای او کی تلاش کیلئے تیسری بار اشتہار جاری کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri