خاص خبریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھل گئی ، بھارتی میڈیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھل گئی ، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ اسلام آباد کے دوران کوئی دو طرفہ بات چیت نہیں ہوئی تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی او پی 29 اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان ہے تاہم کسی بھی بنیادی پیش رفت کے لیے بھارت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دوبارہ تعینات کرنا چاہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے شنکر کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ دوطرفہ ملاقات نہیں ہوئی تاہم 9 سال میں کسی بھی بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ بغیر کسی پریشانی کے مکمل ہونے کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سیبھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر اس کا فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے اور دیگر مندوبین کی موجودگی میں طویل گفتگو کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے