پاکستان

پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں ، احسن اقبال

پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں ، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری سے متعلق معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 13ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (JCC) کے اجلاس سے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان ایک اہم منصوبہ ہے۔ دونوں ممالک نے کامیابی سے CPEC کے 10 سال مکمل کر لیے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں پاکستان میں معیشت، ماحولیات، توانائی اور تعلیم سمیت اہم منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، چین کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری کے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے حکام چیلنجز کے خاتمے کے لیے تفصیلی بات چیت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے