پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ“ مہم شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

لاہور:پی ٹی آئی نے عام انتخابات کیلئے وفاقی حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت ریلیوں کا آغاز کل سے ہوگا۔چیئرمین پی پی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری کے بعد الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ریلیوں میں مہنگائی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انصاف کی فراہمی کے معاملات کو بھی اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کے پہلے مرحلے کے تحت لاہور میں 11روز ریلیاں نکالی جائیں گی ان ریلیوں کی قیادت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کرے گی۔ذرائع کے مطابق مہم کی پہلی ریلی7دسمبر کو حماد اظہر کے حلقے میں ہ وگی۔8دسمبر کو دوسری ریلی ملک کرامت کھوکھر،تیسری ریلی9دسمبر کو شفقت محمود کے حلقے میں نکالی جائے گی۔10دسمبر کو سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،11دسمبر کو رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان کے حلقے میں ریلی نکلے گی۔12دسمبر کو رکن صوبائی اسمبلی ن دیم عباس بارہ صوبائی اسمبلی ظہیر عباس کھوکھر کے حلقے میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی کا انعقاد ہوگا۔16دسمبر کو رکن قومی اسمبلی سرفراز کھوکھر اور17دسمبر کو صوباء یوزیر میاں محمود رشید کے حلقے میں ریلی نکالی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri