پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اور پریس کانفرنس ہونے والی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ پریس کانفرنس کرنے والے اپنا نقصان کریں گے، پارٹی یا مجھے کچھ نہیں ہو گا۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مارچ کی منفی رپورٹنگ کی جارہی ہے ، تحریکِ انصاف کے کارکن اور شہری خون خرابہ نہیں کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں عمران خان کیخلاف وال چاکنگ کی گئی ہے ، ہم پُرامن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مہم چلائی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت فوج کے خلاف ہے، حالانکہ یہ ملک اور یہ فوج ہماری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جو محافظ دکھائی دے رہے ہیں وہی پہلے فوج کے خلاف منفی باتیں کرتے رہے ہیں، بلوچستان میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کا اعتراف کرنا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ مہم چلائی گئی ہے کہ ارکانِ اسمبلی پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں تاکہ لوگوں میں مایوسی پھیلائی جائے، یہ لوگ بیانیے کی جنگ ہار چکے ہیں۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود کا بڑا انکشاف
- by Daily Pakistan
- نومبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 461 Views
- 3 سال ago