دلچسپ اور عجیب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  شدید مندی کا رجحان

لک کی معاشی صورت حال انتہائی مخدوش ہونے کے علاوہ سیاسی صورت حال ابتر ہونے کی وجہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس1138 پوائنٹس

ملک کی معاشی صورت حال انتہائی مخدوش ہونے کے علاوہ سیاسی صورت حال ابتر ہونے کی وجہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس1138 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 832 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 40 ہزار 970 پر بند ہوا تھا، منگل کو کاروبار کا آغاز نسبتا تیزی سے ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 37 کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم تھوڑے وقت کی تیزی کے بعد شیئرز بازار کو مندی نے آگھیرا اور انڈیکس 1400 پوائنٹس سے زائد کی کمی کے بعد 39 ہزار 500 کی سطح پر آگیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی سب سے بڑی وجہ معاشی صورت حال انتہائی مخدوش ہونا ہے، اس کے علاوہ سیاسی صورت حال ابتر ہونے کی وجہ سے بھی سرمایہ کار خوف کا شکار ہیں۔گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر100 انڈیکس 1138 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 832 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri