اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفارت خانے نے, پنجگور میں پاک فوج کےمحافظوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایران اور پاکستان کا مشترکہ درد ہے اسلام آباد میں سفارت خانے سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ, پنجگور- بلوچستان کے سرحدی علاقے میں پاک فوج کے سرحدی محافظوں پر نامعلوم مسلح افراد کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں چار پاکستانی فوجی شہید ہوئے ۔پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ, اپنی جان فدا کرنے والے ان پیاروں کی بلندی درجات کی دعا اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہے۔ دہشت گردی ایران اور پاکستان کا مشترکہ درد ہے اور دونوں ممالک اس مذموم رجحان کا شکار ہوئے ہیں۔
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کی پاک فوج کےمحافظوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت
- by Daily Pakistan
- جنوری 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 748 Views
- 3 سال ago

