کھیل

پاکستان میں نہیں کھیلا اس لیے پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں ہے جوز بٹلر

پاکستان میں نہیں کھیلا اس لیے پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں ہے جوز بٹلر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی اپنے اس دورے کے دوران وہ پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کرکٹ سیریز کھیلے گی ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 میچوں کی سیریز چیلنج سے کم نہیں ہوگی، یقین ہے کہ یہ ٹف سیریز ثابت ہوگی، پاکستان سپرلیگ میں ہمارے کھلاڑیوں کو شائقین کھیلتا دیکھ چکے ہیں جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو اپنا ورک لوڈ مینج کرنا ہوگا، میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لیے پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں ہے، جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے بٹلر نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جو فاسٹ بولرز پیدا کررہا ہے انہوں نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے حوالے سے کہاکہ کوشش ہے اپنی کرکٹ سے سیلاب متاثرین کو خوشی دیں، انگلش کرکٹ بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri