پاکستان نے غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس قرارداد میں رمضان کے مہینے میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔منیر اکرم کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کو غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ مہم کے لیے پہلے قدم قرار دیا گیا ہے، پاکستان فلسطین کو محفوظ اور خود مختار ریاست کے لیے فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ جامع اور پائیدار حل کے لیے بھی کام کرتا رہے گا۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک ایسی ریاست جو جون 1967ءسے پیشگی سرحدوں پر قائم ہو گی، ایک ایسی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف۔منیر اکرم کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ مہم روکنے کے لیے پہلا قدم ہے، پاکستان فلسطین کو محفوظ اور خود مختار ریاست بنانے کے لیے سرگرمی سے کام کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کے لیے کام جاری رکھے گا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے یہ بھی کہا ہے کہ جون 1967 سے پہلے سے موجود سرحدوں پر ایک فلسطینی ریاست قائم ہے، ایک فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہے۔
پاکستان
پاکستان کا غزہ جنگ بندی کی قرار داد پر عمل درآمد کا مطالبہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 421 Views
- 9 مہینے ago