پاکستان

پاکستان کا ڈنمارک میں توہین قرآن کو غیر قانونی قرار دینے کی تجویز کا خیرمقدم

پاکستان کا ڈنمارک میں توہین قرآن کو غیر قانونی قرار دینے کی تجویز کا خیرمقدم

اسلام آباد: ڈنمارک حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز پر پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے گا، بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو روکنے کی جانب درست سمت میں ایک قدم ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور جلانا مذہبی منافرت کا ایک سنگین عمل ہے، آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے