اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو 2 طلاقیں ضروری ہیں.ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے ایک طلاق سسٹم ن لیگ کو دے اور ایک طلاق بانی پی ٹی آئی نے دینی ہے، سیاسی طلاق کی بات کررہا ہوں۔ اگر بانی پی ٹی آئی قابل قبول نہیں تو(ن)لیگ بھی نہیں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ حکومت نے اسمارٹ کھیلا اور ریاست اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا،اسٹیبلشمنٹ نے پہلے نہ آج بانی سے رابطہ کیا ہے مریم نواز کہتی ہے پی ٹی آئی کچرہ ہے تو پھر وہ پہلے اپنی پارٹی میں سیاسی کچرے کو صاف کریں۔ن لیگ کا وطیرہ ہے کہ ہمیشہ کسی ایک زبان والوں پر حملہ کرتی ہے، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے کہ شناختی کارڈ دیکھ کرمعصوم پختونوں کو اٹھایا جارہا ہے۔ یہ ظلم کی بات ہے، پٹھان بھی اتنے ہی پاکستانی جتنے سندھی، پنجابی، بلوچی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے تحریک انصاف کی لڑائی ریاست کیساتھ ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران تین رینجرزاہلکار شہید ہوئے، حکومت ان کا بھی دفاع نہیں کرپا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی گنڈا پور بشری بی بی کو گرفتار کروائیں گے اور وہ یہی بات طے کر کے اسلام آباد سے لے کر گئے ہیں۔حکومت کا بوجھ ہی انہیں لے ڈوبے گا، معاشی بہتری کا کریڈٹ حکومت نہیں ایس آئی ایف سی کوجاتا ہے۔
پاکستان
پاکستان کو بچانے کیلئے 2 طلاقیں ضروری ہیں، فیصل واوڈا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 24 Views
- 1 ہفتہ ago