پاکستان

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سالانہ 4 ارب ڈالر نقصان کا انکشاف

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سالانہ 4 ارب ڈالر نقصان کا انکشاف

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سالانہ 4 ارب ڈالر نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پاکستان آٹھویں نمبر پر آ چکا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں پر کنٹرول نہ کیا تو 2080 تک درجہ حرارت میں 4 ڈگری مزید اضافہ ہو سکتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زیر زمین اور پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔دستاویز میں کہا گیا کہ 2030 تک پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی فنانسنگ کیلئے پانڈا بانڈز اور گرین بانڈز کا اجرا نیشنل کلائمیٹ فنانس اسٹریٹیجی میں شامل ہے۔جاری کردہ دستاویز کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے شروع کئے جائیں گے، نیشنل کلین ایئر پالیسی کے تحت ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعتی دھوئیں کو 81 فیصد کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔پلاننگ کمیشن کی دستاویز میں کہا گیا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی کم صلاحیت، ناقص ایریگیشن سسٹم جیسے مسائل کو حل کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے باعث متعدد فصلوں کی پیداواری گروتھ تاحال بہتر نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے