خاص خبریں

پاک فوج دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں،جنر ل عاصم منیر

asim munir

میران شاہ:آرمی چیف جنر ل عاصم منیر نے سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کو بھی توڑے گی۔پاک فوج نے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ان خیالات کااظہار میران شاہ،شمالی وزیرستان اور تربیلا کے دورے کے موقع پر کیا۔دورے کے دوران آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔دورے کے دوران آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے علاقے کی تازہ ترین سکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خاتمے پربریفنگ دی۔ جس کے بعد آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پرتعینات فرنٹ لائن دستوں کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت،بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کی تعریف کی اور کہا کہ سماجی اقتادی ترقی کے ذریعے دیرپا امن کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے