انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا نے”جوائے لینڈ“ لازمی دیکھنے کامشورہ دے دیا

پریانکا چوپڑا نے”جوائے لینڈ“ لازمی دیکھنے کامشورہ دے دیا

نیو یارک:بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پاکستان کی آسکرز کیلئے نامزد فلم”جوائے لینڈ“ کی مداح بن گئیں۔پریانکا چوپڑا نے اپنے تمام مداحوں اورفلم شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ ضرور د یکھیں۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پر جوائے لینڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جوائے لینڈ کی ٹیم کو ایسی منفرد کہانی پیش کرنے پر خواب سراہا ساتھ ہی لکھا کہ یہ لازمی دیکھنے والی فلم ہے۔اس فلم کی کہانی ایک رقاص نوجوان اور ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے یہ دنوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے جبکہ لڑاکا پہلے ہی شادی شدہ ہوتا ہے۔یاد رہے کہ جوائے لینڈ کو اکیڈمی نے اپنی انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا تھا تاہم یہ فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ اس متنازعہ فلم کو پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri