سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔وزارت قانون نے آرڈیننس تیار کر کے کابینہ کو بھجوا دیا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کے مقدمات کے فیصلے کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی کے رکن کی عدم دستیابی کی صورت میں چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکتے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت تین رکنی کمیٹی بنچ تشکیل دیے جائیں گے۔ترمیمی آرڈیننس 2024 کا نفاذ عدلیہ میں کسی بھی کارروائی کی نقل تیار کرے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد عدالتی کارروائی ریکارڈ ہو جائے گی اور عدالتی کارروائی عوام کے لیے دستیاب ہو گی۔سپریم کورٹ نے 11 اکتوبر 2023 کے اپنے فیصلے میں مذکورہ قانون کے سیکشن 5 کی ذیلی دفعہ 2 کو غیر آئینی قرار دیا تھا، آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔
خاص خبریں
پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان
- by Daily Pakistan
- ستمبر 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 156 Views
- 3 مہینے ago