خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے ورسک روڈ پر پیر بالا کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق پشاور میں ہوئے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پشاور پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے دھماکے کے فوری بعد متاثرہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔
پاکستان
جرائم
پشاور پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، 2 اہلکار زخمی
- by Daily Pakistan
- اگست 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 214 Views
- 4 مہینے ago