پشاور ہائی کورٹ میں سیاحتی مقامات اور دریاوں کے کنارے حفاظتی اقدامات کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔
عدالت عالیہ پشاور میں دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے بہہ جانے کے معاملے میں نعیم احمد خٹک ایڈووکیٹ نے علی عظیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ یہ مسئلہ صرف یہاں نہیں، صوبے میں دیگر مقامات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے، خیبر پختونخوا حکومت سیاحتی مقدمات پر سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دریاوں کے کنارے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کرے۔درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے، سیکریٹری ریلیف، آئی جی، ڈی جی ریسکیو، ڈی جی انوائرنمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
پاکستان
پشاور ہائیکورٹ میں سیاحتی مقامات، دریاوں پر حفاظتی اقدامات کیلئے درخواست دائر
- by Daily Pakistan
- جون 30, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 94 Views
- 1 مہینہ ago