لاہور:پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے موسم کے ساتھ ساتھ شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار ہوگیا۔مغرب کی جانب سے آنے والے کم ہواں کے بادلوں کے لاہور اور پنجاب داخل ہونے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس دوران ژالہ باری ہونے سے موسم کی شدت میں کمی آ گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورا پنجاب گزشتہ دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا اور موسم خشک ہونے کے سبب گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس ہوئی۔مغرب کی جانب سے کم ہواں کا سلسلہ جونہی لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں پہنچا تو کئی مقامات پر بارش شروع ہوگئی ۔ لاہور میں آج صبح سویرے سے اب تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور سے زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ایم ڈی واسا کی ہدایت پر ملازمین و افسران نکاسی آب کے لیے متحرک ہیں، تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پاکستان
پنجاب میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کا سلسلہ؛ موسم خوشگوار
- by Daily Pakistan
- اپریل 11, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 71 Views
- 2 ہفتے ago