پاکستان صحت

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 86 کیس رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 86 کیس رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی میں ڈینگی کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ لاہور، قصور، چکوال، ساہیوال سے ڈینگی کا 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 1044 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے