پاکستان

پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں، شرپسند عناصر کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں شرپسندی پھیلانے والے شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا جبکہ بقیہ کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاھ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کچھ شرپسند عناصر نے جلاؤ گھیراؤ کیا،کسی کو بھی پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں،رات کے اوقات میں شارع فیصل جنگ کے مناظر پیش کررہی تھی،بہت سے شرپسند عناصر زیر حراست ہیں جبکہ دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سول اسپتال سے منسلک ڈاؤ یونیورسٹی میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس انڈواسکوپی اینڈ گیسٹروایٹرولوجی کی افتتاحی تقریب میں کیا۔اس موقع پر وزیر علی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر غذرا فضل پیچوہو،چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت، پالیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سراج سومرو،وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر سعید قریشی اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس انڈواسکوپی اینڈ گیسٹروایٹرولوجی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر سعد خالد نیاز سمیت دیگر نے شرکت کی۔سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس انڈواسکوپی اینڈ گیسٹروایٹرولوجی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر پروفیسر سعد خالد نیاز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جب میں انگلستان میں تھا تو میرے والد نے کہا کہ پاکستان کی مٹی بہت زرخیز ہے،آج میرے والد میرے ساتھ نہیں مگر انہوں نے مجھے سکھایا کہ کس طرح خدمت خلق کی جائے،میرے والد نے کہا کہ تمہارے اسپتال سے کوئی مریض اخراجات کے خوف سے بغیر علاج کروائے نہ لوٹے،پھر میں نے پٹیل اسپتال میں جناح اور سول کے مریضوں کا مفت علاج شروع کیا،ہم نے بہت سی مہنگی جدید طبی سہولیات پاکستان میں متعارف کروائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri