پاکستان موسم

پہاڑوں پہ برف کب گرے گی محکمہ موسمیات نے کیا بتایا ؟

پہاڑوں پہ برف کب گرے گی محکمہ موسمیات نے کیا بتایا ؟

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میںبدھ سے جمعہ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔ 11 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین میں بادل برسیں گے۔ 11 سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔اسلام آباد، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، کرک میں بھی بادل برسیں گے۔سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ اور گجرات میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ حافظ آباد، سیالکوٹ، نارروال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال اور لاہور میں بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 سے 17 جنوری کے دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتاہے، سردی کی لہر 18 جنوری تک ملک بھر میں اثرانداز رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی، سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri