خاص خبریں

پہلگام واقعہ،بھارت اس انداز سے ردعمل دے کہ وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو: امریکی نائب صدر

پہلگام واقعہ،بھارت اس انداز سے ردعمل دے کہ وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو: امریکی نائب صدر

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہیکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا۔ امریکا کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر اس انداز سے ردعمل دے کہ وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا اور دہشتگرد کو تلاش کرکے ان سے نمٹا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعیکی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی۔بعد ازاں امریکا کی جانب سے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے