پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے اچانک عوام میں آنے کے معاملے پر بالواسطہ تنقید کی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے، کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعلی کہاں تھے، کارکن کو سزا کیوں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کارکنوں کے بارے میں پریشان ہیں جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، صرف مالاکنڈ تحصیل کے 39 کارکن ٹیکسلا اور حسن ابدال کی جیلوں میں ہیں۔جنید اکبر کہتے ہیں کیا اس ڈرامے کے لیے کارکن جیل میں ہیں؟واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور منظر عام پر آئے تھے۔پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران علی امین گنڈا پور اچانک ایوان میں داخل ہوگئے۔قائد ایوان کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے شدید نعرے بازی کی
پاکستان
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیراعلیٰ پر تنقید
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 143 Views
- 3 مہینے ago