پاکستان خاص خبریں

پی ڈی ایم ملک پر رحم کرے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، ریاض فتیانہ

پی ڈی ایم ملک پر رحم کرے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، ریاض فتیانہ

پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک پر رحم کرے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے،ہم جمہوری لوگ ہیں اس لیے قومی اسمبلی سے استعفے واپس لیے،استعفوں کی منظوری عدالت میں چیلنج کرینگے۔ان خیالات کا اظہا رانھوں نے روز نیو کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام کے آخر میں چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز ایس کے نیازی نے ملک میں عام انتخابات کیلئے قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگوک کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئین کے تحت 90 روز کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہوتا ہے ،گورنر پنجاب کا فرض تھا انتخابات کا اعلان کرتے،صدر مملکت کو بھی اپنا آئینی رول ادا کرنا ہوگا،ہم قطعی طور پر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان نہیں کرینگے،عوام ساتھ ہوں تو کوئی حکومت آپ کا راستہ نہیں روک سکتی،عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ،پولیٹیکل ایشو ،معیشت پر نیشنل ڈائیلاگ کرانا چاہیے ،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے 100ارب روپے اضافی مانگے ہیں ،ہم قومی اسمبلی میں واپس جانا چاہ رہے ہیں ،بجلی کا بریک ڈاو¿ن وفاقی حکومت کی نالائقی ہے ،ہم منتخب نمائندے ہیں اپنے استعفے واپس لے لیے ،استعفوں کی منظوری کو چیلنج کریں گے ،پی ڈی ایم کی 13جماعتیں ملک پر رحم کریں ،حکومت عام انتخابات کا اعلان کرے ،ریاض فتیانہ کا مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آئی ،الیکشن کمیشن کو بااختیار ہونا چاہیے۔سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگوک کرتے ہوئے کہا کہ ملک سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے ،نگران وزیر اعلیٰ کے پاس زیادہ اختیارات نہیں ہوتے،لوگ کہتے ہیں پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دے کر غلطی کی،تحریک انصاف نے بہت زیادہ وقت ضائع کردیا ہے ،سیاسی لوگوں کو ماضی کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ،ملکی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے ،کوئی بھی سیاسی جماعت ملک کا نہیں سوچ رہی ،پاکستان کے سیاسی سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ،سیاستدانوں کے پاس ملکی کا مسائل کا کوئی حل نہیں ہے ،تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپس آنا چاہیے ،انتخابات کے نتائج کو تمام جماعتوں کوتسلیم کرنا چاہیے ،صحافت کو آزاد رہنا چاہیے۔ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگوک کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ذہنی طور پر انتخابات کی طرف جارہی ہیں ،کچھ لوگ انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں،کچھ جلدی چاہتے ہیں ،حکومت آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنے جارہی ہے ،آئی ایم ایف پروگرام سے بے یقینی کم ہوجائے گی،آئی ایم ایف پروگرام نہ ہواتو مہنگائی دس گنا زیادہ بڑھ جائے گی ،آئی ایم ایف پروگرام سائن ہونے سے پہلے ایک بار پھر شرح سود بڑھانی پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے