شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکال دیا گیا۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو سعودی عرب اور برطانیہ جانے سے روکا گیا تھا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے جس پر شوکت یوسفزئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور پشاور ہائیکورٹ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا۔جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال کر ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نام نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شوکت یوسفزئی کا نام نگران حکومت کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا ۔
پاکستان
جرائم
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیاگیا
- by Daily Pakistan
- جولائی 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 372 Views
- 7 مہینے ago