اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔فواد چوہدری نے صدر کے نام اپنے خط میں لکھا کہ نگران حکومتیں اپنی مدت پوری کرچکیں اور آئین ان حکومتوں میں توسیع کی اجازت نہیں دیتا، 90 روزگزرنےکے بعد نگران حکومتوں کوقانونی نہیں کہا جاسکتا۔خط میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت آئین سےانحراف کا نوٹس لےکر معاملہ سپریم کورٹ کو بھیجیں، آئین نگران حکومتوں کوپالیسی سازی کے فیصلوں کی اجازت نہیں دیتا، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے غیرآئینی اقدامات سے انتخابات کی آئینی مدت گزری چکی ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا صدر عارف علوی کو خط
- by Daily Pakistan
- اپریل 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 593 Views
- 3 سال ago

