وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے تحریکِ انصاف کو مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لائن دے دی۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں اللہ نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے تک آ جائیں، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، اگر ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل دی جائے۔ گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن سے مسلسل کترا رہی ہے، حکمراں جماعتوں اور حکومت سے مذاکرات کا عمل ہم نے معطل کیا ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات جاری ہیں، اپوزیشن الائنس بنانے کی کوشش جاری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھی حکمراں جماعتیں مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہیں، پرامن احتجاج کو ہونے دیا جائے، یہ جمہوری حق ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت پر رانا ثنا اللہ نے ڈیڈ لائن دیدی
- by Daily Pakistan
- جنوری 31, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 108 Views
- 5 مہینے ago