پاکستان

پی ٹی آئی کی صنم جاوید اور حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد

پی ٹی آئی کی صنم جاوید اور حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور سوشل میڈیا کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے این اے 129 سے حماد اظہر کی اپیل خارج کر دی۔اسی طرح، لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبیونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کیں۔واضح رہے کہ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔ انہوں نے مریم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے