پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 27 مئی تک ہیٹ ویو کے خطرے کی پیشگوئی کی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں گرمی کی لہر شدید ہوسکتی ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کانٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے ہیٹ سٹروک سے بچا کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی لہر سے لودھراں میں 2 شہری متاثر ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی، میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تمام محکمے میڈیا اور عوام باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں، عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں۔
پاکستان
پی ڈی ایم اے کی 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرات کی پیشگوئی
- by Daily Pakistan
- مئی 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 438 Views
- 7 مہینے ago