اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے انتخابی عمل میں پے درپے شکستوں اور اے این پی میں قیادت میں تبدیلوں سے پیدا صورتحال کے بعد انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہوتے ہوئے پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔غلام احمد بلور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ کچھ قوتوں کے معیار پر پورا نہیں اترتے اسی لئے مجھے مسلسل چار انتخابات میں شکست دلائی گئی، میرے بھائی بشیر بلور، میرے بھتیجے ہارون بلور کو شہید کردیا گیا، اب الیکشن ہی نہیں لڑنا تو پھر پشاور میں کیوں رہوں؟
پاکستان
پے در پے شکست: غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی
- by Daily Pakistan
- اگست 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 323 Views
- 4 مہینے ago