پاکستان

چاہتے ہیں ایک ہفتے میں ملک سے سود ختم کردیں،وزیر خزانہ

ishaq dar

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ5سال میں ملک سے سود کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔اسحق ڈار نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مرکز الاقتصادالاسلامی کے زیر اہتمام حرمت سود کے عنون سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود جے ذریعے پیسہ کمانا آسان ہوجاتا ہے لیکن یہ جائز نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں راجء سود کے نظام کو ختم کرنا اگر ہم خلوص نیت سے صرف اللہ کی رضا کیلئے فیصلہ کریں تو 5سال میں ملک سے سود کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔زکوۃ وعشر کا نظام اپنانا چاہیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ دو سرکاری اداروں کے حوالے سے مجھے تشویش ہوئی،سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھیں وہ اپیلیں واپس لے لی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اسلامی بینکاری میں پیسے کیسے رکھے،پیسے رکھنے کیلئے ہے ہی نہیں،حکومت ادھار پر چل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے