پاکستان خاص خبریں

چوہدری شجاعت کا سیاست دانوں کے نام اہم پیغام

چوہدری شجاعت کا سیاست دانوں کے نام اہم پیغام

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے تمام سیاست دانوں کو اہم مشورہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے تمام سیاست دانوں کو خبر دارکرتے ہوئے کہا کہ فوج پر تنقید کرنے سے ہمارے ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے، جس کا فائدہ پاکستان کے دشمن عناصر اٹھا رہے ہیں، اب تو ٹی وی ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ شادیوں میں بھانڈ بھی بیٹھے ہوئے افراد کے سامنے آ کر پتہ کرتے ہیں کہ ان میں فوجی کون ہے، وہ جنرل ہو یا نہ ہو تالیاں بجا کر اشارہ کر کے ایک دوسرے کو کہتے ”بھاگ لگے رہن سانوں وی کجھ دیو“۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ٹی وی اور اخبارات میں فوجی افسروں کے متعلق برادری ازم کو موضوع بنا کر گفتگو کی جاتی ہے، فوج سمیت کسی بھی طبقے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے، ہم سب سیاستدانوں کو اس روش کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔

چوہدری شجاعت حسین کا تھا کہ مناسب ہو یا غیر مناسب سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے، سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں ناڈالیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri