پاکستان

چہلم امام حسین علیہ السلام آج: ملک بھر میں مجالس، جلوس نکالے جائیں گے

چہلم امام حسین علیہ السلام آج: ملک بھر میں مجالس، جلوس نکالے جائیں گے

حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج مجالس اور جلوس نکالے جائیں گے۔لاہور میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازہ سے برآمد ہوگیا ، کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشتر روڈ سے نکالا جائے گا اور امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا۔کوئٹہ میں چہلم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا، جلوسوں کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مقررہ راستوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر، کلفٹن سمیت کئی علاقوں میں سروس بند کردی گئی، کراچی میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ صبح 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، حیدر آباد سمیت متعدد شہروں میں رات 12 بجے کے بعد ہی موبائل فون سروس بند کردی گئی۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے۔وزیر داخلہ ضیا لنجار نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ چہلم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، جبکہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے