اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے 4 اہم انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل لائبریری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل لاء کلرکس ریکروٹمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔یہ سلیکشن بورڈ 16ویں اور اوپر کے گریڈ کی بھرتیاں کرے گا۔ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈیپارٹمنٹل اپیل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
پاکستان
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 اہم انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدیں
- by Daily Pakistan
- جولائی 19, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 12 Views
- 4 گھنٹے ago