خاص خبریں

چیف جسٹس سے سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کی اہم ملاقات، چیمبر میں بریفنگ

پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ سے عدلیہ میں مداخلت کی کوشش کی گئی: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سے سکیورٹی اداروں کے سربراہوں نے اہم ملاقات کی اور چیمبر میں بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سکیورٹی حکام کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس اور پنجاب انتخابات کیس سننے والے جج صاحبان بھی شامل تھے ۔ملاقات کے دوران 2 سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور ایک وفاقی سیکرٹری کی جانب سے بینچ ممبران کو بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں ملک میں جاری مختلف سکیورٹی آپریشنز پر چیف جسٹس کو بریفنگ دی گئی تھی۔ اہم ملاقات 2 سے 3 گھنٹے تک جاری رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے