سا ئنس و ٹیکنالوجی

چین کا جیمزویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے مقابلے پر ٹیلی سکوپ بنانے کا منصوبہ

چین کا جیمزویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے مقابلے پر ٹیلی سکوپ بنانے کا منصوبہ

بیجنگ:چین نے امریکا کی جیمزویب اسپس ٹیلی سکوپ کے مقابلے میں ایشیا میں سب سے بڑی اپٹیکل ٹیلی سکوپ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی کے اس منصوبے میں 2024تک ایک ایسی زمینی ٹیلی سکوپ تعمیر کی جائے گی جو19.7فٹ تک پھیلی ہوئی گی اور2030تک یہ وسعت بڑھ کر26.2فٹ ہوجائے گی اس مشن کا ایکسپینڈنگ اپرچرسیگمینٹڈ ٹیلی سکوپEastہے۔اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 19.7فٹ بڑا آئینہ بنایا جائے گا جو18شش پہلو آئینوں سے جڑ کر بنے گا۔پیکنگ یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹیلی سکوپ چین کے آپٹیکل فلکیات کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کرے گا۔مقامی خبر رساں ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر50سے60کروڑ یوآن لاگت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri