انٹرٹینمنٹ

ڈاکو اعجاز اسلم کے فین نکلے، پہچاننے کے بعد فون واپس کردیا

ڈاکو اعجاز اسلم کے فین نکلے، پہچاننے کے بعد فون واپس کردیا

نامور اداکار اعجاز اسلم نے کراچی میں اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی دو وارداتوں سے متعلق دلچسپ تجربات شیئر کردیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار اعجاز اسلم نے بتایا کہ وہ کراچی میں دو بار ڈکیتی کا شکار ہوچکے ہیں جس میں سے ایک واقعے میں ڈاکوؤں نے اُنہیں پہچاننے کے بعد انکا اور ساتھ موجود دوست کا فون واپس کردیا تھا۔اداکار کے مطابق ’انکے ساتھ ایک واردات رمضان کے دنوں میں ہوئی تھی جب وہ کسی سنسان سڑک پر گاڑی میں انتظار کررہے تھے اور انکے بچے کتابیں خریدنے دکان کے اندر موجود تھے کہ اسی دوران دو ڈکیت وہاں آگئے‘۔اعجازاسلم نے بتایا کہ ’ڈاکوؤں نے مجھ سے گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کو کہا۔ وہ مجھے جنید جمشید سمجھ رہے تھے۔ جیسے ہی میں نے شیشہ نیچے کیا تو انہوں نے مجھے پہچان لیا اور کہا اڑے آپ اعجاز بھائی ہیں۔ادکار نے مزید بتایا کہ ’ ڈاکوؤں نے مجھ سے کہا کہ آج ہم آپ کا فون لیکر جائیں گے۔ میں نے اپنا فون ڈاکوؤں کو دے دیا۔ انہوں نے مجھ سے گاڑی کی چابی بھی مانگی جو وہ نیچے رکھ کر فرار ہوگئے‘۔اعجاز اسلم نے دوسرے واقعے کے بارے میں بتایا کہ ’وہ اپنے دوست کے ساتھ اسٹوڈیو سے نکل کر گاڑی کی طرف جارہے تھے تو دو کم عمر ڈکیت آگئے اور پستول نکال کر موبائل دینے کو کہا۔ ہم نے اپنے فون انکو دے دیے تو ایک ڈاکو مجھے پہچان گیا اور معافی مانگنا شروع کردی‘۔اعجاز اسلم کے مطابق ’ڈکیت نے کہا کہ اعجاز بھائی میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں۔ انہوں نے میرا فون مجھے واپس کردیا۔ میں نے ڈاکو سے کہا کہ میرے دوست کا بھی فون واپس کرو تو انہوں وہ بھی واپس دے دیا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے