ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ کے قریب سخی سرور کے زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گر گئی ریسکیو 1122کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے، ریسکو 1122 کے مطابق6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی،ڈوبنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے آپریشن میں پاک فوج اور ریسکیو 1122 شامل ہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان جمیل احمد جمیل موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور پاک آرمی کے افسران بھی وقوعہ پر موجود ہین ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی کینال میں پانی کی بندش کے احکامات دیئے۔جبکہ ریسکیو1122 اور متعلقہ محکموں کو سرچ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی حادثے کا شکار ہونیوالے افراد حضرت سخی سرور کے عرس میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ڈی سی جمیل احمد جمیل نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ورکروں کو ہدایئت کی ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کوتاہی نہ برتی جائے آخری فرد کی تلاش تک امدادی کارروائیاں جاری رکھی جائیں،متاثرہ افراد کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں
پاکستان
جرائم
علاقائی
ڈیرہ غازی خان، سخی سرور کے زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گر گئی
- by Daily Pakistan
- مارچ 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1610 Views
- 2 سال ago