کھیل

’’ڈیٹا سلیکشن‘‘ کپتان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی

’’ڈیٹا سلیکشن‘‘ کپتان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی

کراچی: ’’ڈیٹا سلیکشن‘‘ میں بھی کپتان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی، چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی میں ماہر کوچز کے ساتھ اینالسٹ کو شامل کرنے سے پاکستان کرکٹ کو نئی راہوں پر لے جانے میں مدد ملے گی۔پی سی بی نے گذشتہ دنوں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جس کا سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو برقرار رکھا گیا ہے، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی اس کا حصہ ہیں، حسن چیمہ کو سیکریٹری اور منیجر اینالیٹکس و ٹیم اسٹریٹیجی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، بعض حلقوں کی رائے میں نئے سلیکشن پراسس میں کپتان بابر اعظم کی اہمیت کم ہو جائے گی، البتہ چیف سلیکٹر ہارون رشید اس تاثر سے اتفاق نہیں رکھتے۔انھوں نے کہا کہ کپتان بھی سلیکشن کے عمل کا حصہ ہوں گے اور ان کی رائے کو ہمیشہ کی طرح اب بھی اہمیت دی جائے گی، اب تو وہ براہ راست ہیڈ کوچ سے بھی اس حوالے سے بات کر سکیں گے جو ان کے ساتھ ہی ہوتے ہیں، وہ بھی کپتان سے بات کر کے میٹنگ میں شریک ہوا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri