کابل میں پاکستان کے ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی نے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کا خیر مقدم کیا۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مولوی امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ناظم الامور کی کابل واپسی سے دونوں ممالک کے تعلقات پر مثبت اثر پڑے گا۔افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے افغان قیدیوں کی رہائی مثبت اقدام ہے، امید ہے کہ دیگر افغان قیدی بھی عید سے قبل رہا کردیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے پاک افغان ویزہ میں شفافیت بڑھانے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اس موقع پر پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی نے امید ظاہر کی کہ پاک افغان تعلقات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارتخانہ ویزہ مسائل پر افغان وزارت خارجہ سے ملکر کام کرے گا۔
دنیا
کابل، پاکستانی ناظم الامور کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات
- by Daily Pakistan
- اپریل 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 546 Views
- 2 سال ago