اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کے خلاف مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔پی ٹی آئی رہنماؤں میں فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور
- by Daily Pakistan
- نومبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 750 Views
- 2 سال ago