بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا خان کو دنیا کی معروف میک اپ اور کاسمیٹک کمپنی میبالائن کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر مبارکباد دی ہے۔بدھ کو اپنے انسٹا گرام پر سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک مختصر سی کلپ پر مبنی پوسٹ کی جس میں سوہانا خان برانڈ ایمبیسڈر بننے کے موقع پر گفتگو کررہی ہیں۔یاد رہے کہ منگل کو ممبئی میں ہونے والی اس تقریب میں سوہانا خان نے بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں شاہ رخ خان نے سوہانا کو برانڈ ایمبیسڈر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، برانڈ ایمبیسڈر بننے پر بیٹا آپ کو مبارکباد، اچھا لباس، بہترین انداز گفتگو۔ بہت اچھا انداز تھا آپ کا، تو کیا میں اس پر آپ کی پرورش کا کریڈٹ لے سکتا ہوں۔ میری چھوٹی سی سرخ لباس زیب تن کیے بیٹی کے لیے بہت سا پیار۔ ان کے اس کیپشن پر سوہانا نے جواب دیتے ہوئے تحریر کیا، آپ کے لیے بھی پیار، بہت اچھا لگا۔ اس موقع پر تیلگو اور تامل فلموں میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ رشی کھنہ نے بھی باپ بیٹی کی اس گفتگو کو سراہا۔
انٹرٹینمنٹ
کاسمیٹک کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر شاہ رخ کی بیٹی سوہانا کو مبارکباد
- by Daily Pakistan
- اپریل 13, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 537 Views
- 2 سال ago