انٹرٹینمنٹ

کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لی گئی

کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لی گئی

لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی، افتخار نے موقع پر ہی ٹیکس ادا کردیا۔محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روک لیا۔ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرادیا۔افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانی کردی ہے، موقع پر ہی ٹیکس ادا کرکے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri