پاکستان

کبل دھماکا، سراج الحق نے حکومتی مؤقف مسترد کردیا

ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کبل دھماکے پر حکومتی مؤقف مسترد کردیا۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کبل سی ٹی ڈی تھانہ دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں 20 سال سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، پوچھتا ہوں خطے کے عوام کو کب امن نصیب ہو گا؟امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ لوگ کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟ نیشنل ایکشن پلان پر کے پی میں عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہی نہیں پورے ملک میں عوام پریشان اور مایوس ہیں، لوگ حکمرانوں کے جھوٹے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے