کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے میں تین ملزمان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔ خواجہ اجمیر نگری میں تین ملزمان کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ دکاندار یعقوب کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان اجرتی قاتل نکلے اور وہ دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار یعقوب کا پنجاب کے علاقے قصور میں ایک شخص سے زمین کا تنازع چل رہا ہے، ملزمان دکاندار کو ڈکیتی کی واردات ظاہر کر کے قتل کرنا چاہتے تھے۔مارے گئے ملزمان کے موبائل فون سے دکاندار اور اس کے بیٹے کی تصاویر بھی ملی ہیں، پنجاب پولیس سے بھی رابطہ ہوگیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پاکستان
جرائم
کراچی، اجمیر نگری میں تین ملزمان کی ہلاکت کا مقدمہ درج
- by Daily Pakistan
- جنوری 22, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 7 Views
- 2 گھنٹے ago