پاکستان

کراچی ، آج رات مختلف سڑکیں بند کرنے کا نوٹس جاری

کراچی ، آج رات مختلف سڑکیں بند کرنے کا نوٹس جاری

کراچی میں ٹریفک پولیس نے آج رات مختلف سڑکیں بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق تعمیراتی کام کے باعث شارع فیصل سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والا کارساز روڈ رات ایک بجے سے صبح چار بجے تک بند ہوگا۔نرسری سے آنے والی ٹریفک کو ایئرپورٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شارع فیصل سے آنے والے بلوچ پل کے نیچے سے شہید ملت روڈ پر جا سکتے ہیں۔یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم آنے والا سر شاہ سلیمان روڈ بھی رات ایک تا چار بجے بند رہے گا، یونیورسٹی روڈ سے جیل فلائی اوور، پی پی چورنگی یا شہید ملت روڈ جایا جاسکتا ہے۔لیاقت آباد سے اسٹیڈیم آنے والا روڈ بھی حسن اسکوائر سے ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے