گھر کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔شہر قائد میں ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد میں واقع گھر کی دیوار 2 کمسن بچیوں پر اچانک آگری، سر پرملبہ گرنے کے نتیجے میں دونوں بہنیں شدید زخمی ہوگئیں، دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر 3 سالہ حوریہ اور 5 سالہ جنت جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق دونوں بچیاں جھولا جھول رہی تھیں کہ اسی دوران دیوار ان پر آگری۔
پاکستان
کراچی میں دیوار گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق
- by Daily Pakistan
- دسمبر 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 11 Views
- 6 گھنٹے ago