اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کراچی کی 6یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں 19 اپریل تک توسیع کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے جماعت اسلامی کی دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے وکیل قیصر امام اور حسن جاوید شورش جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سعد حسن عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ دوبارہ پولنگ کا حکم دینے سے قبل مدمقابل امید واروں کو بھی سن لیتے ہیں اور جو چھ امیدوار مقابلے میں تھے انھیں نوٹس کر دیتے ہیں۔وکیل قیصر امام نے کہا کہ کراچی کی چھ یونین کونسلز میں ووٹوں کے تھیلے کھل چکے تھے اور فارم 12 بھی فراہم نہیں کیا گیا، دھاندلی کے واضح شواہد موجود ہیں۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ پھر تو الیکشن کمیشن کو دوبارہ پولنگ کی جانب جانا چاہیے تھا کیونکہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔عدالت نے چھ یونین کونسل میں مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔
علاقائی
کراچی کی 6یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع
- by Daily Pakistan
- اپریل 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 455 Views
- 2 سال ago