پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، حادثات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ہے۔ کراچی میں ایئر پورٹ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ پر بوند باندی ہوئی۔ اس کے علاوہ لانڈھی، قائد آباد اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے